بچی بابو ٹورنامنٹ 2025: مہاراشٹر ڈیبو میں پرتھوی شا نے بنائی سنچری
چنئی، 19 اگست (ہ س)۔ ممبئی سے رشتہ توڑ کر مہاراشٹر کی طرف سے کھیلتے ہوئے پرتھوی شانے اپنے پہلے ہی میچ کی پہلی اننگ مین سنچری اسکور بنایا۔ انہوں نے یہ کامیابی بچی بابو ٹورنامنٹ 2025کے افتتاحی دور کے دورے دن چھتیس گڑھ کے خلاف حاصل کی۔ شا نے اپنی سنچر
بچی بابو ٹورنامنٹ 2025: مہاراشٹر ڈیبو میں پرتھوی شا نے بنائی سنچری


چنئی، 19 اگست (ہ س)۔

ممبئی سے رشتہ توڑ کر مہاراشٹر کی طرف سے کھیلتے ہوئے پرتھوی شانے اپنے پہلے ہی میچ کی پہلی اننگ مین سنچری اسکور بنایا۔ انہوں نے یہ کامیابی بچی بابو ٹورنامنٹ 2025کے افتتاحی دور کے دورے دن چھتیس گڑھ کے خلاف حاصل کی۔

شا نے اپنی سنچری 122 گیندوں میں مکمل کی جس میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ انہوں نے یہ اننگز اس وقت کھیلی جب مہاراشٹر نے ابتدائی جھٹکوں میں صرف 15 رنز پر چار وکٹ گنوا دیے تھے۔ اس سے قبل شا اور سچن دھاس نے 71 رنز کی مضبوط شراکت داری کے ساتھ اچھی شروعات کی تھی لیکن اس کے بعد کپتان روتوراج گائیکواڑ اور انکیت باونے یکے بعد دیگرے آو¿ٹ ہو گئے۔ شا نے سدھارتھ مہاترے کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 57 رنز جوڑ کر اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔اس سال کے شروع میں 25 سالہ شا مہاراشٹر چلے گئے تھے۔ خراب فارم اور فٹنس پر تشویش کی وجہ سے انہیں گزشتہ رنجی ٹرافی سیزن میں ممبئی کی ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا اور وجے ہزارے ٹرافی کی ٹیم میں بھی جگہ نہیں ملی تھی۔ وہ پہلی بار آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں بھی فروخت نہیں ہوئے۔ پرتھوی شا جولائی 2021 سے ٹیم انڈیا کے لیے نہیں کھیلے ہیں، تاہم، مہاراشٹر میں شامل ہونے کے بعد، انہوں نے اپنے کیریئر کو بحال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ٹیم میں شامل ہونے کے بعد شا نے کہا،اس وقت، مجھے لگتا ہے کہ مہاراشٹر کی ٹیم میں شامل ہونے سے مجھے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ میں گزشتہ سالوں میں مجھے ملنے والی حمایت اور مواقع کے لیے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں۔ مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن نے حالیہ برسوں میں ڈھانچے کو بہتر بنانے میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس ترقی پسند سیٹ اپ کا حصہ بننے سے میرے سفر پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا، مجھے خوشی ہے کہ مجھے رتوراج گائیکواڑ، انکیت باونے، راہول ترپاٹھی، رجنیش گربانی اور مکیش چودھری جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande