ایشین شوٹنگ چمپئن شپ 2025: منو بھکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسہ کا تمغہ جیتا
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ ہندوستانی شوٹر منو بھاکر نے ایشین شوٹنگ چمپئن شپ 2025 میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔منو نے فائنل میں 219.7 پوائنٹس بنائے۔ اس ایونٹ کا طلائی تمغہ چین کے کیانکے ما (243.2 پوائنٹس) نے جیتا جبکہ جن
ایشین شوٹنگ چمپئن شپ 2025: منو بھکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل میں کانسہ کا تمغہ جیتا


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ ہندوستانی شوٹر منو بھاکر نے ایشین شوٹنگ چمپئن شپ 2025 میں خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔منو نے فائنل میں 219.7 پوائنٹس بنائے۔ اس ایونٹ کا طلائی تمغہ چین کے کیانکے ما (243.2 پوائنٹس) نے جیتا جبکہ جنوبی کوریا کے جن یانگ (241.6 پوائنٹس) نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ٹیم ایونٹ میں ہندوستان کو کانسہ کا تمغہ بھی ملا۔ منو، سروچی سنگھ اور پلک گلیا کی تکڑی نے 1730 پوائنٹس حاصل کیے۔ ہندوستانی ٹیم صرف ایک پوائنٹ سے کوریا (1731) سے پیچھے رہی، جب کہ چین نے 1740 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔قبل ازیں کوالیفکیشن راو¿نڈ میں مانو نے 583 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ چین کی کیانشن یاو 584 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ سروچی اور پلک فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande