نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ملک کے دو اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے راجستھان کے کوٹا- بوندی علاقے میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی ترقی کو منظوری دی ہے، جبکہ اڈیشہ کے بھونیشور اور آس پاس کے علاقوں کے لیے ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ کو بھی کابینہ نے منظوری دی ہے۔
ایک ایکس پوسٹ میں راجستھان کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ”راجستھان کے میرے اہل خانہ کو نئے ہوائی اڈے کے لیے بہت بہت مبارکباد۔ ہماری حکومت نے کوٹا- بوندی میں ایک گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی ترقی کو منظوری دی ہے۔ اس سے ملک بھر سے یہاں آنے والے لوگوں کے لیے ہوائی سفر آسان ہو جائے گا، ساتھ ہی سیاحت اور روزگار کو بھی فروغ ملے گا۔“
ایک اور پوسٹ میں وزیر اعظم نے اڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا،”اڈیشہ کے لوگوں، خاص طور پر بھونیشور اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو آج ایک اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ کی کابینہ کے ذریعہ منظوری دیئے جانے پر مبارکباد۔ اس سے بھیڑ -بھاڑ کم ہو گی اور زندگی میں آسانی ہو گی۔“
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد