پٹنہ، 18 اگست (ہ س)۔ پٹنہ پولیس نے اتوار کی رات ایک جھڑپ کے بعد بدنام زمانہ مجرم وجے سہنی کو گرفتار کر لیا۔جھڑپ کے دوران اس کے پیر میں دو گولیاں لگیں۔ پولیس نے اسے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
پٹنہ کے ایس ایس پی کارتکیہ شرما نے اس پورے واقعہ کی معلومات دی ہے۔ ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ آج وہ بڑی واردات کو انجام دینے جا رہے تھے۔ اس کے لیے اس نے اسلحہ چھپا رکھا تھا۔ پولیس ٹیم اسلحہ برآمد کرنے گئی تو اس نے اسلحہ نکالتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ پولیس کی گولیاں اس کی دونوںپیر پر لگیں۔ گولی لگنے کے بعد اسے فوری طور پراسپتال لے جایا گیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ وجے سہنی نے پولیس پر گولی چلائی جس کے جواب میں پولیس نے دو گولیاں چلائیں جو سیدھی اس کے دونوں پیر میں لگیں۔ پولیس اہلکاروں کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وجے سہنی کے خلاف 20 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ اس کے خلاف قتل، ڈکیتی، اسلحہ ایکٹ سمیت کئی مقدمات درج ہیں۔ وہ پولیس کی گرفت سے مفرور تھا لیکن اس بار وہ دو بڑے جرائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا لیکن پولیس نے اس کے تمام منصوبے ناکام بنادیئے۔ پوچھ گچھ کے دوران وجے سہنی نے قتل کے کئی معاملات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ وہ اس سال ہوٹل بزنس مین سنتوش کے قتل میں ملوث تھا۔ وہ اڈیشہ اور دھنباد (جھارکھنڈ) میں ہونے والی بینک لوٹ میں بھی ملوث تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan