۔شکشا سنسکرت اتھان نیاس کے زیراہتمام تین روزہ ورکشاپ کا افتتاح
بھوپال، 18 اگست (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ راجندر شکلا نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کردار سازی اور شخصیت کی نشوونما میں مددگار ہے۔ مہذب تعلیم انسان دوستی کی راہ ہموار کرتی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے پیر کو اودھیش پرتاپ سنگھ یونیورسٹی ریوا میں شکشا سنسکرت اتھان نیاس نئی دہلی کے زیراہتمام تین روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔
نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہندوستانی علمی روایت ہے، جسے دوبارہ زندہ کیا گیا ہے اور اسے قومی تعلیمی پالیسی میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور قومی مفاد کے لیے بھی اہم کام کیے گئے ہیں۔ قومی تعلیمی پالیسی میں ہمہ گیر ترقی کے جہت کا تعین کیا گیا ہے جو کردار سازی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان عالمی لیڈر بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ تین روزہ ورکشاپ میں اخلاقی بنیادوں کی شمولیت کے ساتھ ساتھ ریوا کے طلبا اور دانشور ہندوستانی علمی روایت کے گہرے غور و فکر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
شکشا سنسکرت اتھان نیاس کے کنوینر اتل کوٹھاری نے کہا کہ ہندوستانی علمی روایت اور پنچکوش کے اصول کو نئی تعلیمی پالیسی میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ہمہ گیر ترقی ممکن ہو۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ طلباءاس کا مطالعہ کریں اور اپنا کردار طے کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بنیادی بنیاد یکسوئیہے۔ نئی تعلیمی پالیسی میں ہمہ گیر ترقی کے جہت کا تعین کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر راجیندر کمار کڑیریا نے کہا کہ راشٹریہ سنسکرت اتھان نیاس سکشا بچاو¿ ابھیان کی قیادت کر رہی ہے۔ یونیورسٹی میں نیاس کی جانب سے پہلی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ طلبہ اور دانشور معاشرے کی ضرورت کے مطابق ورکشاپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ورکشاپ میں سووینئر اور ریزولیوشن لیٹر کا اجرا کیا گیا۔ ایم ایل اے منگواں انجینئر نریندر پرجاپتی، اوم شرما، پروفیسر سنیل تیواری، رجسٹرار سریندر سنگھ پریہار، اجے تیواری، یونیورسٹی کے پروفیسر، طلبہ اور دانشور موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد