حب الوطنی کیلئے عملی قربانیاں، ایمانداری اور محنت درکار ہے:کونسلر نازیہ دانش
کونسلر محترمہ نازیہ دانش نے سی آئی او کے بچوں کے ساتھ پرچم کشائی کی نئی دہلی، 17اگست (ہ س)۔ معزز کونسلر محترمہ نازیہ دانش نے چلڈرین اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (سی آئی او) سے وابستہ بچوں کے ساتھ بٹلہ ہاوس چوک میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تق
حب الوطنی کیلئے عملی قربانیاں، ایمانداری اور محنت درکار ہے:کونسلر نازیہ دانش


کونسلر محترمہ نازیہ دانش نے سی آئی او کے بچوں کے ساتھ پرچم کشائی کی

نئی دہلی، 17اگست (ہ س)۔

معزز کونسلر محترمہ نازیہ دانش نے چلڈرین اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (سی آئی او) سے وابستہ بچوں کے ساتھ بٹلہ ہاوس چوک میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر علاقے کی معزز کونسلر محترمہ نازیہ دانش نے پرچم کشائی کی اور بچوں و حاضرین سے پراثر خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے ا ن اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جان و مال کی پرواہ کیے بغیر وطنِ عزیز کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرایا۔ انہوں نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نئی نسل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کی خدمت اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔محترمہ نازیہ دانش نے اس بات پر زور دیا کہ حب الوطنی صرف زبانی دعووں سے پوری نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے عملی قربانیاں، ایمانداری اور محنت درکار ہے۔ انہوں نے بچوں کو ترغیب دلائی کہ وہ تعلیم، اخلاق اور خدمتِ خلق کے میدان میں آگے بڑھ کر ملک کا نام روشن کریں۔

تقریب کے دوران بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور دیگر پروگرام پیش کیے جنہیں سامعین نے بے حد پسند کیا۔ پروگرام کے آخر میں آزادی کے شہداءکے لئے دعا کی گئی اور قومی ترانہ پیش کیا گیاسارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہماراواضح رہے کہ کونسلر نازیہ دانش صاحبہ نے سی ائی او کے بچوں کو یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کےلیے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔سی آئی او کی ملک گیر شجرکاری مہم کے دوران کونسلر صاحبہ سے کئی ملاقاتیں رہیں سی آئی او کے بچوں نے اپنی ہونے والی سرگرمیوں سے انہیں واقف کرایا جس سے وہ بہت متاثر ہوئیں۔ اسی کے پیش نظر انہوں نے یوم آزادی کے اس پروگرام میں پرچم کشائی کے لیے سی آئی او سے وابستہ بچوں کو خصوصی دعوت دی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande