دہلی میں جامع پالیسی پر مبنی پروگرام کا انعقاد
باخبر رہیں، بااختیار بنیں — دہلی کے عوامی نمائندوں کو جوابدہ بنانے کیلئے جامع مطالعہ نئی دہلی 14اگست (ہ س)۔ دہلی میں قائم تحقیقی ادارہ انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اینڈ اکاو¿نٹیبلٹی (IPSA) نے شہریوں کو باخبر اور بااختیار بنانے، اور عوامی نمائندوں
دہلی میں جامع پالیسی پر مبنی پروگرام کا انعقاد


باخبر رہیں، بااختیار بنیں — دہلی کے عوامی نمائندوں کو جوابدہ بنانے کیلئے جامع مطالعہ

نئی دہلی 14اگست (ہ س)۔

دہلی میں قائم تحقیقی ادارہ انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اینڈ اکاو¿نٹیبلٹی (IPSA) نے شہریوں کو باخبر اور بااختیار بنانے، اور عوامی نمائندوں کو ان کی ذمہ داریوں پر مزید جوابدہ کرنے کے مقصد سے دہلی کے تمام شہریوں کیلئے ایک جامع مطالعہ پروگرام پیش کیا ہے۔جس میںمیں ریاستی تعلیمی بجٹ میں فنڈز کے ناقص استعمال، کمزور منصوبہ بندی، اور کمیونٹی کی شمولیت کی کمی جیسے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ضرورت مندوں تک فوائد پہنچانے میں موجود خلا اور چیلنجز کا حل بھی پیش کیا گیا ہے۔

اس موقع پرجماعت اسلامی ہند کے امیر حلقہ سلیم اللہ خان نے افتتاحی کلمات میں IPSA کی پالیسی پر سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے محروم طبقات کی ترقی اور بہبود کے لیے اس پالیسی کو مزید جامع اور مو¿ثر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا: آئیے ہم سب مل کر ایسا مستقبل تعمیر کریں جہاں دہلی کا ہر شہری مساوی مواقع سے فائدہ اٹھا سکے۔IPSA کا مقصد ایک ایسا مستقبل تعمیر کرنا ہے جہاں دہلی کا ہر شہری یکساں مواقع سے مستفید ہو سکے۔

ڈاکٹر سعادت خلیفہ نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے، جبکہ ڈاکٹر جاوید نے بجٹ کیا ہے؟ یہ کیسے بنتا ہے؟ اور عام آدمی کیلئے یہ کس طرح فائدہ مند ہو سکتا ہے؟ جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پروگرام میں سماجی کارکنان، دانشوروں اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پالیسی کی کامیابی کے لیے اپنے اپنے خیالات پیش کیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande