ممبئی، 31 اگست (ہ س)۔
ممبئی-احمد آباد قومی
شاہراہ پر اتوار کی دوپہر تقریباً 12:30 بجے ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ ویوالویدے
فلائی اوور کے قریب ایک مسافر بس اور ایک نامعلوم ٹرک میں زور دار ٹکر ہوئی جس کے
نتیجے میں بس میں سوار 8 مسافر زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گجرات سے ممبئی
آرہی لگژری بس کے سامنے اچانک ایک گاڑی آگئی۔ اس گاڑی کی رفتار یکایک کم ہونے پر
بس ڈرائیور کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور بس براہِ راست ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اس
قدر شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی
کاسا ضلع اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعہ کے بعد پالگھر کی
کاسا پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے