مغربی سنگھ بھوم، 31 اگست (ہ س)۔ مغربی سنگھ بھوم پولیس نے سرندا کے جنگلات میں نکسلیوں کے خلاف چلائے جارہے خصوصی آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے دوخطرناک نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے، جن پر 40 سے زیادہ نکسلائیٹ واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان کے پاس سے اسلحہ اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے جن نکسلیوں کو پکڑا ہے ان کی شناخت سب زونل کمیٹی کے رکن سندیپ عرف ہدیما پڈیام ( ساکن - بیجاپور، چھتیس گڑھ) اور علاقہ کمیٹی کے رکن شیوا بودرا عرف شیبو ( ساکن - جوجوڈیہ، سرائیکیلا) کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کی گرفتاری کے دوران، پولیس نے ان کے پاس سے ایک پستول، 11 زندہ کارتوس، دو میگزین، دو واکی ٹاکی، ڈیٹونیٹر اور آئی ای ڈی بنانے کا مواد بھی برآمد کیا۔مغربی سنگھ بھوم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش رنجن نے اتوار کو کہا کہ یہ کارروائی نکسلیوں کے خلاف جاری مہم میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ علاقے میں قیام امن کے لیے مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ 30 اگست کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ممنوعہ ماو¿نواز تنظیم کے سرکردہ لیڈران انل عرف رمیش، مسیر بسرا، اجے مہاتو اور کئی نکسلائیٹس اپنے دستے کے ساتھ سرندا علاقے میں ایک بڑی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) پارس رانا کی قیادت میں چائی باسا پولیس اور کوبرا 209 بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔
آپریشن کے دوران جھرائی کیلا تھانہ علاقہ کے جنگلات میں تلاشی مہم چلائی گئی، جہاں سے دونوں نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار نکسلیوں سے پوچھ تاچھ کے دوران ایک سنگین انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماو¿نواز تنظیم کی مرکزی کمیٹی کا رکن آنل عرف رمیش طویل عرصے سے خواتین کے دستے کے ارکان کا جنسی استحصال کر رہا ہے۔ یہی نہیں کئی خواتین ارکان کو غیر قانونی اسقاط حمل کروانے پر بھی مجبور کیا گیا ہے۔سندیپ عرف ہدیما پڈیام کے خلاف جھارکھنڈ کے مختلف تھانوں میں قتل، پولیس پر حملہ، دھماکہ، اسلحہ ایکٹ، یو اے پی اے اور سی ایل اے ایکٹ سمیت 30 سے ??زیادہ سنگین مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ وہ 2015 سے سرگرم ہے اور اس نے ریاست میں کئی نکسلی وارداتوں کو انجام دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan