(راونڈ اپ) ہماچل پردیش میں 2 ستمبر تک شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری، چار شاہراہوں سمیت سینکڑوں سڑکیں بند
شملہ، 31 اگست (ہ س)۔ مانسون ہماچل پردیش میں مسلسل سرگرم ہے اور اگلے دو دنوں تک کئی اضلاع میں بھاری سے بھاری بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔ موسمیاتی مرکز شملہ نے ریاست کے بیشتر اضلاع کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔ کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور
(راونڈ اپ) ہماچل پردیش میں 2 ستمبر تک شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری، چار شاہراہوں سمیت سینکڑوں سڑکیں بند


شملہ، 31 اگست (ہ س)۔ مانسون ہماچل پردیش میں مسلسل سرگرم ہے اور اگلے دو دنوں تک کئی اضلاع میں بھاری سے بھاری بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔ موسمیاتی مرکز شملہ نے ریاست کے بیشتر اضلاع کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔ کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ریڈ الرٹ والے اضلاع میں لوگ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، دریاو¿ں، نالوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے شکار مقامات سے فاصلہ برقرار رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست بھر میں 4 قومی شاہراہوں اور 662 سڑکوں پر ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یکم ستمبر کو اونا، بلاس پور، ہمیر پور، کانگڑا، منڈی اور سرمور اضلاع میں بہت زیادہ بارش کا ریڈ الرٹ ہوگا۔ان اضلاع میں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس دن شملہ، کلو، چمبہ، کنور اور لاہول سپتی میں شدید بارش کا اورنج الرٹ رہے گا۔چمبہ، کانگڑا، کلو اور منڈی اضلاع میں 2 ستمبر کو دوبارہ ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہاں انتہائی شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندیوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہونے کا خطرہ ہے۔ اس دن باقی بیشتر اضلاع میں اورنج الرٹ جاری رہے گا۔3 ستمبر کو شملہ اور سرمور میں یلو الرٹ ہوگا جبکہ باقی اضلاع میں موسم معمول پر رہنے کی امید ہے۔ 4 سے 6 ستمبر تک پوری ریاست میں موسم صاف رہنے کی امید ہے اور کسی بھی ضلع کے لیے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ان دو دنوں کے دوران پہاڑی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور ٹریفک میں خلل جیسے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔ نشیبی اضلاع میں اچانک سیلاب اور پانی جمع ہو سکتا ہے۔ اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ الرٹ رہیں، موسم کی معلومات پر نظر رکھیں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

دریں اثنا، مسلسل موسلادھار بارش نے پوری ریاست میں نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ دارالحکومت شملہ سمیت کئی اضلاع میں اتوار کو دن بھر موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ ضلع سرمور میں یکم ستمبر بروز پیر کو تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ریاست میں اب تک چار قومی شاہراہیں اور 662 سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ صرف چمبہ میں 253، منڈی میں 203، کلو میں 175، کانگڑا میں 61، شملہ میں 69، سولن میں 30 اور اونا میں 22 سڑکیں بند ہیں۔ کولو میں دو قومی شاہراہیں اور منڈی اور سرمور میں ایک ایک شاہراہ مکمل طور پر بند ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande