حیدرآباد، 31 ۔ اگست (ہ س)۔نامپلی ریڈ ہلز ڈویژن سے کانگریس کے ٹکٹ پر کارپوریٹر امیدوار رہ چکی عائشہ فرحین نے آج کانگریس کو خیرباد کہتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا دامن تھام لیا۔یہ شمولیت ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی کی موجودگی میں انجام پائی۔ اویسی نے عائشہ فرحین کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور مجلس کے بنیادی نظریات و اصولوں سے انہیں واقف کرایا۔اس موقع پر عائشہ فرحین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہامیری خواہش ہمیشہ عوامی خدمت کرنے کی رہی ہے۔
کانگریس میں رہتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کا موقع نہیں ملا۔ لیکن ایم آئی ایم پارٹی ہی ایک ایسی جماعت ہے جو اقلیتوں، کمزور طبقات اور غریب عوام کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ اسی یقین کے ساتھ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ مجلس میں عائشہ فرحین کی شمولیت آنے والے بلدی انتخابات میں پارٹی کو مزید مضبوط کرے گی۔اب دیکھنایہ ہے کہ کانگریس کو چھوڑنے والی عائشہ فرحین کا یہ قدم، آنے والے سیاسی حالات میں کیا رنگ دکھاتا ہے؟
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق