مرکز برائے فاصلاتی تعلیم و آن لائن ایجوکیشن،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے داخلے کا اعلان کیا
نئی دہلی،11اگست(ہ س)۔مرکز برائے فاصلاتی تعلیم و آن لائن ایجوکیشن(سی ڈی او ای) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال دوہزار پچیس چھبیس کا اپناپراسپیکٹس جاری کیا اور مختلف فاصلاتی و آن لائن وضع کے پروگراموں میں داخلے کا بھی اعلان کیا۔تعلیمی سال پچیس چھبیس کے لیے ف
مرکز برائے فاصلاتی تعلیم و آن لائن ایجوکیشن،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے داخلے کا اعلان کیا


نئی دہلی،11اگست(ہ س)۔مرکز برائے فاصلاتی تعلیم و آن لائن ایجوکیشن(سی ڈی او ای) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال دوہزار پچیس چھبیس کا اپناپراسپیکٹس جاری کیا اور مختلف فاصلاتی و آن لائن وضع کے پروگراموں میں داخلے کا بھی اعلان کیا۔تعلیمی سال پچیس چھبیس کے لیے فاصلاتی تعلیم کا پراسپیکٹس سال دوہزار پچیس چھبیس مورخہ آٹھ اگست دوہزار پچیس کو جاری کیا گیا۔ واضح ہوکہ مذکورہ سینٹر دوہزار دو میں قائم ہواتھا اورسردست سینٹر کے مختلف پروگراموں میں بیس ہزار سے زیادہ آموزگار رجسٹرڈ ہیں۔پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروفیسر مشاہد عالم رضوی،ڈین، اور پراسپیکٹس کمیٹی کے تین اراکین کی موجودگی میں سال دوہزار پچیس چھبیس کاپراسپیکٹس جاری کیا۔

قابل ذکر ہے کہ سی ڈی او ای،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دوہزار پچیس چھبیس سیشن کے لیے درج ذیل مقبول عام پروگراموں میں فاصلاتی اور آن لائن وضع میں داخلے کی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔:ایم۔اے ہندی،اردو، انگریزی، تعلیم، جغرافیہ، تاریخ، اسلامیات، سیاسیات، پبلک ایڈمنسٹریشن،سماجیات، کامرس،ایم۔بی۔اے، ایم۔اے(ایچ آر ایم) اور بی۔ایڈ،۔، بی۔اے، بی سی آئی بی ایف، بی۔کام،بی بی ایس سمیت انڈرگریجویٹ پروگراموں میں بھی داخلے کی کاروائی شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں، سی ڈی او ای،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ملازمت کے حصول کے نقطہ نظر سے وسیع تر امکانات والے مختلف ڈپلوما پروگرام جیسے گائیڈینس اور کونسلنگ کے میدان میں پی جی ڈپلوما اور جیو انفارمیٹٹکس میں بھی داخلے کا عمل شروع کردیا ہے۔یہ نکتہ قابل ذکر ہے کہ ہرلمحہ تبدیلیوں سے دوچار معاصر عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں اور میلانات و رجحانات کے پیش نظر سی ڈی او ای مخصوص شعبوں میں ایڈوانسڈ ڈپلوماکی سہولیات بھی فراہم کرتاہے۔سینٹر،درج ذیل سات شعبوں میں ایڈوانسڈ ڈپلوما کی سہولیات دیتاہے یعنی لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ، پبلک پالیسی اینڈ گورنینس،انٹرنیشنل ریلیشن اینڈ گلوبل گورنینس، ایجوکیشنل میڈیا پروڈکشن،ماس میڈیا (ہندی) ماس میڈیا (اردو) اور ٹیکسیشن۔اس سال جامعہ کا یہ سینٹر دو اہم سرٹیفیکٹ کورسیز یعنی سرٹیفیکٹ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سرٹیفیکٹ ان کمپوٹر ہارڈویئر اینڈ نیٹ ورک ٹیکنالوجی بھی متعارف کرارہاہے۔

مفصل پراسکپیٹکس اور آن لائن داخلہ فارم کے لیے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ کنٹرولر امتحانات کی آفیشیل سائٹ www.jmicoe.inپر جائیں۔

پراسپیکٹس میں داخلہ کی کاروائی، پروگرام کی ساخت اور آموزگار کی اعانت سے متعلق خدمات کی جامع تفصیل موجود ہے۔ایسے تمام پروگرام جن میں انٹرنس ٹسٹ نہیں ہوتے ان میں داخلے کے لیے اکتیس اگست تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں جب کہ انٹرنس ٹسٹ پرمبنی پروگراموں میں داخلے کے لیے جو کہ ایم بی اے اور بی۔ایڈ ہیں درخواست دینے کی تاریخ اکیس اگست دوہزار پچیس رکھی گئی ہے۔پراسپیکٹس کمیٹی کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف نے سی ڈی او ای کے ڈین سے آموزگاروں سے متعلق مدد واعانت کو ملک کے طول وعرض میں عام کرنے اورنئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مطابق ملک کی بہتر خدمت کے لیے طلبہ کے اندراج کو بڑھانے کو کہا۔پروفیسرمحمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈین،سی ڈی او ای کو مبارک باد دی اور سماج کے پس ماندہ طبقات تک رسائی کے ہدف کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بھرپور تعاون دینے کی بات کہی۔پروفیسر مشاہد عالم رضوی نے سی ڈی او ای کی تعلیمی و ساختیاتی ضرورتوں اور اس کے تقاضوں کی تکمیل کے لیے شیخ الجامعہ اور مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے متواتر تعاون کے تئیں گہرے خلوص وامتنان کا اظہار کیاجس سے پراسپیکٹس کا بروقت اجراممکن ہوسکا۔انھوں نے اس امر کو بھی اجاگرکیا کہ جامعہ انتظامیہ کی گراں قدر رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے باعث سی ڈی او ای سات نئے پروگرام متعارف کرانے اور گزشتہ چھ مہینوں میں آموزش سے متعلق دو نئے امدادی مرکز بھی قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔سی ڈی او ای،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نئے پروگرام متعارف کرکے فاصلاتی اور آن لائن وضع میں ملک کے دو دراز خطوں اور علاقوں میں معیاری تعلیم کی ترویج و اشاعت کے اپنے عہد کی توثیق مزید کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande