ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل کی یوم آزادی کے موقع پر پتنگ بازی کے دوران بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی اپیل
نئی دہلی،11اگست(ہ س)۔یوم آزادی قریب ہے اور راجدھانی کے لوگ اس قومی تہوار پر ہر سال کی طرح پتنگ بازی کے لیے پرجوش ہیں۔ اس کے پیش نظر شمالی اور شمال مغربی دہلی میں تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی مشہور یوٹیلیٹی ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل نے
ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل کی یوم آزادی کے موقع پر پتنگ بازی کے دوران بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی اپیل


نئی دہلی،11اگست(ہ س)۔یوم آزادی قریب ہے اور راجدھانی کے لوگ اس قومی تہوار پر ہر سال کی طرح پتنگ بازی کے لیے پرجوش ہیں۔ اس کے پیش نظر شمالی اور شمال مغربی دہلی میں تقریباً 90 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی مشہور یوٹیلیٹی ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل نے لوگوں سے پتنگ بازی کے دوران بجلی سے چلنے والی تنصیبات اور اوور ہیڈ پاور لائنوں سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پتنگ کے مانجھے سے الجھ کر بجلی تاروں کے ٹوٹنے یا سپلائی میں خلل پڑنے اور حادثات ہونے کا اندیِہ بڑھ جاتا ہے۔جیسا کہ پچھلے سالوں میں دیکھا گیا ہے،لوہے کی کوٹنگ والے پتنگ کے مانجھے کی وجہ سے بجلی تاروں کے ٹوٹنے/ ٹرپ ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ چونکہ یہ مانجھا بجلی کا موصل ہے، اس لیے بجلی تاروں کے اس کے رابطے میں آنے پر بجلی کے جھٹکے بھی لگ سکتے ہیں۔ 33/66 کے وی کی اوورہیڈ پاورلائن کے ٹرپ ہونے سے بجلی سپلائی میں بھی خلل پڑ سکتا ہے۔ اسی طرح ہائی وولٹیج اوور ہیڈ لائن کی ٹرپ سے بڑے علاقے میں بجلی سپلائی میں رکاوٹ آسکتی ہے جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔

ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل نے سرکاری ضابطوں اور ان منفی اثرات کے پیش نظر صارفین سے پتنگ بازی کے دوران الیکٹریکل نیٹ ورک کا خیال رکھنے اور پتنگ بازی کے لیے لوہے کی کوٹنگ والے مانجھے کے بجائے سوتی ڈور یا کسی اور قدرتی فائبر کا استعمال کرنے کی صلاح دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے کانچ کی کوٹنگ والا مانجھے یا ’چائنیزمانجھے‘ سے بھی پرہیز کرنے کی صلاح دی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے اکثر پتنگ اڑاتے ہوئے دو پہیہ پر سوارافراد حادثات کا شکارہوجاتے ہیں کیونکہ اس کی تیز دھار سے چوٹ لگنے کا اندیشہ رہتاہے اور یہاں تک کہ پتنگ کے دھاگوں کی زد میں آنے پر پرندے بھی زخمی ہو سکتے ہیں۔ٹاٹا پاور- ڈی ڈی ایل نے اپنی عوامی آگاہی حفاظتی مہم کے دوران اپنی رسائی میں اضافہ کیا ہے اورجے جے کالونیوں اور بازآباد کاری کالونیوں میں بڑے پیمانے پر ریلیاں کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے لیے کمپنی کے سوشل امپیکٹ گروپ (ایس آئی جی) کے 1000 آبھا ممبران کی ٹیم کے ذریعے مقامی کمیونٹی کو بجلی کی حفاظت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ کمیونٹی میں بیداری پیدا کرنے کے علاوہ ڈسکام نے محفوظ طریقے سے پتنگ بازی سرگرمیوں کو دھیان میں رکھ کراپنی تمام تنصیبات اور کچھ اہم عوامی مقامات پر بھی محفوظ طریقے سے پتنگ بازی کا مشورہ دیا ہے۔ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل نے دہلی کے لوگوں کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریڈیو ایف ایم چینل کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بھی محفوظ پتنگ بازی کا پیغام نشرکیا ہے۔ ڈسکام راجدھانی میں اپنے آپریشنل ایریا میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں طلبائ کو پتنگ بازی سے متعلق خطرات اور پتنگ بازی کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات دے رہا ہے۔

محفوظ پتنگ بازی کے بارے میں ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے چیف آپریشنز اینڈ سیفٹی راج کمار رستوگی نے بتایا کہ ہم سبھی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بجلی کی تاروںاور دیگر بجلی تنصیبات سے فاصلہ رکھ کر پتنگ اڑائیں کیونکہ پتنگ بازی کی وجہ سے بجلی ٹرپنگ اور سنگین حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ان حفاظتی اقدامات پرعمل کرتے ہوئے راجدھانی کے لوگ یوم آزادی کے جذبے کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ خود کی اوراپنے کمیونٹیزکی حفاطت یقینی کرسکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande