ٹیسلا نے ایروسٹی ورلڈ مارک 3، نئی دہلی میں اپنا شو روم کھولا
نئی دہلی 11 اگست (ہ س)۔ امریکی تاجر ایلن مسک کی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں اپنا دوسرا شو روم کھول دیا ہے۔ ممبئی کے بعد کمپنی نے پیر کو نئی دہلی میں اپنے دوسرے شو روم کا افتتاح کیا ہے۔ یہ نیا ٹیسلا ایکسپرینس سینٹر ،ایرو سٹی ورلڈ
ٹیسلا نے ایروسٹی ورلڈ مارک 3، نئی دہلی میں اپنا شو روم کھولا


نئی دہلی 11 اگست (ہ س)۔

امریکی تاجر ایلن مسک کی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں اپنا دوسرا شو روم کھول دیا ہے۔ ممبئی کے بعد کمپنی نے پیر کو نئی دہلی میں اپنے دوسرے شو روم کا افتتاح کیا ہے۔ یہ نیا ٹیسلا ایکسپرینس سینٹر ،ایرو سٹی ورلڈ مارک 3 بلنڈنگ کے گراو¿نڈ فلور پر واقع ہے۔

کمپنی کے مطابق ایروسٹی ورلڈ مارک کمپلیکس میں ٹیسلا کا دوسرا شوروم 8,200 مربع فٹ میں بنایا گیا ہے جو کہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہے۔ یہ ٹیسلا ایکسپرینس سینٹر این سی آر کے صارفین کی خدمت کرے گا۔ نئی دہلی کا یہ علاقہ ایک اعلیٰ درجے کا کاروبار اور مہمان نوازی کا مرکز ہے، جہاں پر لگژری ہوٹل، بڑی کمپنیوں کے دفاتر اور اعلیٰ درجے کے ریٹیل اسٹورز موجود ہیں۔

کمپنی نے اس سے قبل اپنا پہلا ہندوستانی شو روم 15 جولائی کو باندرہ کرلا کمپلیکس، ممبئی میں میکر میکسیکو مال میں کھولا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande