نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ برقی آلات بنانے والی کمپنی پارتھ الیکٹریکلز کے حصص نے آج اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ کمپنی کے شیئرز آئی پی او کے تحت 170 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر 2.35 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 174 روپے میں اس کی لسٹنگ ہوئی۔ لسٹنگ کے بعد اس اسٹاک میں اتار چڑھاو ہوتا رہا۔
فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ حصص 169 روپے تک گر گیا تاہم بعد میں جب خریداری شروع ہوئی تو کمپنی کے حصص اچھل کر 182.70 روپے کی اپر سرکٹ کی سطح تک پہنچ گئے۔ اس طرح پہلے دن کی ٹریڈنگ کے بعد کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے 7.47 فیصد منافع کمایا۔
پارتھ الیکٹریکلز کا 49.72 کروڑ روپے کا آئی پی او 4 اور 6 اگست کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے اچھا رسپانس ملا، جس کی وجہ سے اسے مجموعی طور پر 23.77 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میں سے، اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے ریزروپورشن کو 17.65 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے ریزرو پورشن کو 43.93 گنا سبسکرپشن ملا۔ اس کے علاوہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے ریزرو پورشن 20.28 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ کمپنی آئی پی او کے ذریعے جمع ہونے والی رقم کا استعمال گجرات میں جی آئی ایس مینوفیکچرنگ کی سہولت اور اڈیشہ میں ایک اور پلانٹ قائم کرنے، قلیل مدتی قرضوں کی ادائیگی اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے کرے گی۔
وڈودرا میں واقع کمپنی کے گاہکوں میں ریلائنس انڈسٹریز، اڈانی گروپ، ٹاٹا پاور، آدتیہ برلا گروپ، بھیل، ٹاٹا اسٹیل، الٹرا ٹیک سیمنٹ، لارسن اینڈ ٹوبرو، سیمنز، جی ایف ایل اور جندل اسٹیل اینڈ پاور جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ کمپنی نے بین الاقوامی منڈیوں تک اپنی رسائی کو بھی بڑھایا ہے۔ اس کے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں میڈیم وولٹیج سوئچ گیئر پینلز، ویکیوم سرکٹ بریکر (وی سی بی ) پینلز، ارتھ لنک باکسز، کنٹرول اور ریلے پینلز (سی آر پی ) اور کمپیکٹ سب اسٹیشنز (سی ایس ایس) شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد