بی ایس این ایل نے 5جی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں مہارت کی ترقی کےلئے عالمی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے پیر کو چار عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوںاریکسن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، کوالکم ٹیکنالوجی، آئی این سی سسکو سسٹم اور نوکیا سولیوشن اینڈ نیٹ ورک انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پ
بی ایس این ایل


نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے پیر کو چار عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوںاریکسن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، کوالکم ٹیکنالوجی، آئی این سی سسکو سسٹم اور نوکیا سولیوشن اینڈ نیٹ ورک انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ تقریب شمال مشرقی خطہ کے مرکزی مواصلات اور ترقی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ ان معاہدوں کا مقصد ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنا اور اسکل ڈیولپمنٹ سسٹم کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کے تحت 5جی، مصنوعی ذہانت/مشین لرننگ، نیٹ ورکنگ اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے جدید تربیتی پروگرام جبل پور میں بی ایس این ایل کے اعلیٰ ترین تربیتی ادارے بھارت رتن بھیم راو¿ امبیڈکر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیلی کام ٹریننگ (بی آر بی آر اے آئی ٹی ٹی) میں شروع کیے جائیں گے۔ یہ اقدام محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈاٹ) کے جامع منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت بی آر بی آر اے آئی ٹی ٹی میں ٹیلی کام انوویشن، ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (ٹی آئی آر ٹی سی) قائم کیا جائے گا۔ اسے ایک صنعت کی قیادت والے قومی مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا جس کی توجہ تحقیق، اختراع اور ٹیلی کام کے شعبے میں مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تعمیر پر مرکوز ہے۔ یہ مرکز وزیر اعظم کے 'اسکل انڈیا' اور 'آتمنیر بھر بھارت' کے ویڑن کے مطابق ہوگا۔ نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں مدھیہ پردیش کے وزیر تعمیرات عامہ راکیش سنگھ، ٹیلی کام سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل، بی ایس این ایل کے سینئر افسران اور پارٹنر کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔ معاہدے پر بی ایس این ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اے رابرٹ جے روی نے دستخط کئے۔ ان کے ساتھ نوکیا انڈیا کے کنٹری ہیڈ ترون چھابڑا، سسکو کے ایم ڈی ہریش کرشنن، ایرکسن انڈیا کے ایم ڈی نتن بنسل اور کوالکوم انڈیا کے صدر ساوی سونی بھی تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande