موسم کی خراب صورتحال کے باعث دوسرے روز بھی ڈوڈہ میں اسکول بند
جموں, یکم اگست (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں جاری شدید موسمی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر آج مسلسل دوسرے روز بھی متعدد تعلیمی زونز میں تمام اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مط
School closed


جموں, یکم اگست (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں جاری شدید موسمی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر آج مسلسل دوسرے روز بھی متعدد تعلیمی زونز میں تمام اسکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق، زون بھدرواہ، بھلیسہ، بٹیاس، ٹھاٹھری، بھلہ اور عسّر کے تمام تعلیمی ادارے یکم اگست کو بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کی ہدایت پر لیا گیا ہے تاکہ شدید بارش اور اچانک سیلابی کیفیت کے باعث طلبا و تدریسی عملے کو کسی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔

خطے میں گزشتہ تین روز سے مسلسل موسلادھار بارش جاری ہے، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی اور زمین کھسکنے کے واقعات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ افسوسناک طور پر حالیہ سیلابی ریلے میں دو سرکاری اساتذہ جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ انتہائی احتیاطی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ جان و مال کے نقصان سے بچا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande