سانبہ میں بسنتر ندی کے کنارے زنگ آلود گولے برآمد۔
جموں, 3 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں اتوار کے روز بسنتر ندی کے کنارے تین زنگ آلود توپ کے گولے برآمد ہوئے، جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے تباہ کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق، پلٹھ گاؤں کے مقامی افراد ن
Shell filw


جموں, 3 اگست (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں اتوار کے روز بسنتر ندی کے کنارے تین زنگ آلود توپ کے گولے برآمد ہوئے، جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے تباہ کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق، پلٹھ گاؤں کے مقامی افراد نے ندی کے کنارے مشتبہ اشیاء دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر گولوں کو ایک کنڑول دھماکے کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔

حکام نے تصدیق کی کہ کارروائی کے دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی کسی بھی مشتبہ شے کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande