نئی دہلی،03اگست(ہ س)۔ کیرالا سے تعلق رکھنے والی خواتین سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے کنچن کنج میں واقع ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کے کمیونٹی کچن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خود بھی سرگرمی سے حصہ لیتے ہوئے یمنا ندی کے کنارے مدن پور کھادر کے قریب جھگی بستیوں میں رہنے والے افراد کو تازہ پکے ہوئے کھانے تقسیم کیے۔خواتین کارکنوں نے موقع پر موجود مقامی افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو قریب سے سمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مستحق افراد کو باعزت طریقے سے کھانا فراہم کرنے کے لیے ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کی مخلصانہ کوشش کو سراہا۔ انہوں نے کہا، یہ کام صرف لوگوں کو کھانا دینے تک محدود نہیں بلکہ ا±نہیں عزت اور امید دلانے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔
ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کا کمیونٹی کچن روزانہ سینکڑوں افراد کو کھانا فراہم کر رہا ہے، جس کا خاص ہدف دہلی کے جنوبی علاقوں کی جھگی بستیوں اور بے گھر افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais