نئی دہلی،03اگست(ہ س)۔ دہلی کے جنتر منتر پر آج ایک متاثر کن احتجاج کا اہتمام کیا گیا۔ یہ احتجاج آسام حکومت کی طرف سے کسی پیشگی انتباہ، بحالی یا قانون کے مناسب عمل کے بغیر غریب اور پسماندہ طبقات کے مکانات کو مسمار کرنے کے خلاف تھا۔اس پرامن احتجاج میں بہت سی سماجی تنظیموں، انسانی حقوق کے کارکنوں، طلبہ رہنماو¿ں، وکلاء، دانشوروں اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ سب کی آواز متفقہ تھی کہ یہ اقدام نہ صرف آئین کے خلاف ہے بلکہ یہ سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی براہ راست خلاف ورزی ہے۔قانونی اور اخلاقی سوالات مظاہرین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ بحالی کے انتظامات کے بغیر کسی کا گھر نہیں گرایا جا سکتا۔ اس کے باوجود آسام میں راتوں رات ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے۔یہ کارروائی ہندوستان کی جمہوری اقدار، شہری حقوق اور عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais