الیکشن کمیشن بی جے پی کے کسی مورچے کے صدر کی طرح بیان بازی کر رہا ہے:سوربھ بھاردواج
نئی دہلی، 3اگست(ہ س)۔ بہار میں ووٹر لسٹ کے جاری خصوصی گہن پُنریوِیَکشن (ایس آئی آر) کو لے کر جاری تنازع اور چیف الیکشن کمشنر کے بیانات پر عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے الیکشن کمیشن پر زبردست حملہ بولا ہے۔ سوربھ بھا
الیکشن کمیشن بی جے پی کے کسی مورچے کے صدر کی طرح بیان بازی کر رہا ہے:سوربھ بھاردواج


نئی دہلی، 3اگست(ہ س)۔ بہار میں ووٹر لسٹ کے جاری خصوصی گہن پُنریوِیَکشن (ایس آئی آر) کو لے کر جاری تنازع اور چیف الیکشن کمشنر کے بیانات پر عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے الیکشن کمیشن پر زبردست حملہ بولا ہے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر بی جے پی کے کسی مورچے کے صدر کی طرح بیان دے رہے ہیں۔ مودی حکومت نے اپنے یس مین کو چیف الیکشن کمشنر بنایا ہے، جو ہر جگہ ان کے لیے ڈھول بجا رہا ہے۔سوربھ بھاردواج نے مشورہ دیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو اپنے دفتر میں سابق چیف الیکشن کمشنر ٹی این سیشن کی تصویر لگا کر صبح و شام اسے دیکھنا چاہیے، تاکہ ان کے خیالات میں کچھ پاکیزگی آ سکے۔عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے چیف الیکشن کمشنر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وہ بیان دے رہے ہیں، وہ بی جے پی کے کسی مورچے کے صدر جیسے لگتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک بابو کو ریٹائرمنٹ کے بعد مرکز نے جس طریقے سے چیف الیکشن کمشنر بنایا، اس سے واضح ہو گیا ہے کہ اسے صرف ہاں میں ہاں ملانے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاٹری لگ گئی ہے ، گاڑی، بنگلہ، رتبہ سب مل گیا۔ اب وہ حکومت کے لیے ہر جگہ ڈھول بجا رہا ہے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ انہیں چاہیے کہ اپنے دفتر میں ٹی این سیشن کی تصویر لگائیں اور روزانہ صبح و شام اس تصویر کو دیکھیں۔ شاید اس سے ان کے خیالات میں سدھار آ جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande