جموں, 3 اگست (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک دلخراش سڑک حادثے کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔سڑک کا یہ دلخراش خادثہ اتوار کی دوپہر تقریباً 12 بج کر 40 منٹ پر کٹھوعہ-بسوہلی سڑک پر کینٹا موڑ کے قریب ایک ایکس یو وی گاڑی کو پیش آیا ۔
پولیس کے مطابق، اطلاع ملتے ہی پولیس پوسٹ بسنت پور سے ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مقامی افراد کی مدد سے گاڑی میں سوار افراد کو باہر نکال کر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کٹھوعہ منتقل کیا گیا۔
جی ایم سی کے ڈاکٹروں نے دو افراد ،مہندر پال اور پون مدھن کو مردہ قرار دیا، جبکہ دیگر تین زخمیوں کا تعلق فیروزپور سے ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر