شوپیاں پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا؛ ممنوعہ اشیا برآمد
شوپیاں، یکم اگست( ہ س) ۔ منشیات کی لعنت کے خلاف ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے، شوپیاں پولیس نے پولیس اسٹیشن شوپیاں کے دائرہ اختیار میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ۔ پولیس اسٹیشن شوپیاں کی ایک پولیس ٹیم نے فروٹ
تصویر


شوپیاں، یکم اگست( ہ س) ۔ منشیات کی لعنت کے خلاف ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے، شوپیاں پولیس نے پولیس اسٹیشن شوپیاں کے دائرہ اختیار میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ۔ پولیس اسٹیشن شوپیاں کی ایک پولیس ٹیم نے فروٹ منڈی کے قریب اگلر میں ایک ناکہ قائم کیا ۔ ناکہ چیکنگ کے دوران، آلٹو گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ تاہم پولیس کو دیکھ کر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ الرٹ ٹیم نے رامبیارا پل کے قریب گاڑی کو روکا اور اس میں سوار افراد کو پکڑ لیا۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے تقریباً 1.5 کلو گرام چرس جیسا مادہ برآمد ہوا۔ گرفتار افراد کی شناخت بطور سہیل احمد راتھر ولد طارق احمد راتھر ٹاک محلہ، شوپیاں معروف احمد وانی، ولد غلام وانی، کلورہ ملک گنڈ فردوس احمد الائی، ولد عبدالغنی ساکنہ میلہورا کے طور پر ہوئی ہے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شوپیاں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 163/2025 درج کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے آگے اور پیچھے روابط کی نشاندہی کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی شوپیاں عنایت علی نے عام لوگوں سے انسداد منشیات کی جاری مہم میں اپنا تعاون بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ منشیات کے استعمال یا پیڈلنگ سے متعلق کوئی بھی معلومات ہمارے ہیلپ لائن نمبر 9596768831 پر خفیہ طور پر شیئر کی جا سکتی ہیں۔ ایس ایس پی شوپیاں نے یقین دلایا کہ اطلاع دینے والے کی شناخت کو سختی سے خفیہ رکھا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande