پٹنہ، یکم اگست (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پورے انتخابی موڈ میں ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے جمعہ کے روز محکمہ تعلیم کے تحت مڈ ڈے میل میں کام کرنے والے رسوئیوں کا اعزازیہ 1650 روپے سے بڑھا کر 3300 روپے کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل سے پوسٹ کیا ہے کہ رسوئیا ، نائٹ واچ مین اور فزیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ انسٹرکٹر نے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کارکنوں کے اعزازیہ میں باوقار اضافہ کرتے ہوئے دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے تحت مڈ ڈے میل میں کام کرنے والے رسوئیوں کا اعزازیہ 1650 روپے سے بڑھا کر 3300 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وہیں ثانوی/ہائر ایجوکیشن اسکولوں میں کام کرنے والے نائٹ واچ مین کا اعزازیہ5000 سے روپے بڑھا کر 10000 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی فزیکل ایجوکیشن اور ہیلتھ انسٹرکٹر کا8000 سے روپے 16000کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan