جموں, یکم اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں مسلسل خراب موسم کے پیش نظر آج ایک بار پھر بھگوتی نگر بیس کیمپ، جموں سے امرناتھ یاترا کو معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق جموں سے کشمیر کی جانب یاتریوں کی روانگی کی اجازت نہیں دی گئی۔
ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ آج یکم اگست، امرناتھ یاترا کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے معطل کر دیا گیا ہے۔ خراب موسمی حالات کے سبب یاترا ٹریفک کو جموں سے وادی کی طرف آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈز کا خطرہ برقرار ہے، جس کے پیش نظر یاترا کی معطلی کا فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر لیا گیا ہے تاکہ یاتریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
انتظامیہ نے یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور تازہ موسمی صورتحال اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔ یاترا کی بحالی کا فیصلہ موسم بہتر ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر