چنئی، 6 جولائی (ہ س)۔ ایک ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے اپنی بیوی کے ساتھ اتوار کی صبح نمککل ضلع کے وگارام پٹی کے قریب چلتی ٹرین کے سامنے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
بتایا گیا کہ 40 سالہ سبرامنی تروچی میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر تھے اور ان کی بیوی پرمیلا انڈا پورم پنچایت یونین پرائمری اسکول میں ٹیچر تھیں۔ آج صبح لوگوں نے ریلوے ٹریک پر دو لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ نامکل ضلع پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نمککل سرکاری اسپتال بھیج دیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ جوڑا قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے یہ خودکشی کا قدم اٹھایا۔ تاہم پولیس دیگر ممکنہ زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ پولیس اس افسوسناک واقعے کی تمام ممکنہ وجوہات کی تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد