برکس میں مزید جامع اور مساوات سے پر عالمی مستقبل کی تشکیل کی بے پناہ صلاحیت ہے: وزیر اعظم
نئی دہلی، 06 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو برازیل میں منعقدہ ترقی پذیر ممالک کے اتحاد برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ سربراہی اجلاس سے قبل برکس رہنماو¿ں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ برکس میں ایک زیادہ
برکس میں مزید جامع اور مساوات سے پر عالمی مستقبل کی تشکیل کی بے پناہ صلاحیت ہے: وزیر اعظم


نئی دہلی، 06 جولائی (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو برازیل میں منعقدہ ترقی پذیر ممالک کے اتحاد برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ سربراہی اجلاس سے قبل برکس رہنماو¿ں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ برکس میں ایک زیادہ جامع اور مساوات سے بھرپور عالمی مستقبل کی تشکیل کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں قریبی تعاون اور ساتھی برکس رہنماو¿ں کے ساتھ ترقی کے اشتراک کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو پہنچے۔ اپنے چار روزہ دورے کے دوران وہ برازیلیا میں بطور ریاستی مہمان صدر لولا دا سلوا کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

ان کی آمد پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان برکس تعاون کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے ایک مراسلہ میں امید ظاہر کی کہ دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتیں اور بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔

ہوٹل پہنچنے پر بھارتی کمیونٹی کی جانب سے بھی وزیراعظم کا استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پوسٹ پر لکھا کہ برازیل کی ہندوستانی برادری کے ارکان نے ریو ڈی جنیرو میں بہت پرتپاک استقبال کیا۔ یہ حیرت انگیز ہے کہ وہ کس طرح ہندوستانی ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں اور ہندوستان کی ترقی کے بارے میں بھی بہت پرجوش ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande