مہارشٹر : ادھو اور راج ٹھاکرے 20 سال بعد ایک پلیٹ فارم پر، بالا صاحب کی وراثت پر ادھو اور راج کا سیاسی سنگم
مہارشٹر : ادھو اور راج ٹھاکرے 20 سال بعد ایک پلیٹ فارم پر، بالا صاحب کی وراثت پر ادھو اور راج کا سیاسی سنگم ممبئی، 5 جولائی (ہ س)۔ دو دہائیوں بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ایک تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے ایک ہی
Uddhav Raj reunite after 20 years over Marathi cause


مہارشٹر : ادھو اور راج ٹھاکرے 20 سال بعد ایک پلیٹ فارم پر، بالا صاحب کی وراثت پر ادھو اور راج کا سیاسی سنگم

ممبئی، 5 جولائی (ہ س)۔ دو

دہائیوں بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ایک تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب ادھو ٹھاکرے اور

راج ٹھاکرے ایک ہی پلیٹ فارم پر مراٹھی مفادات اور ریاستی مسائل کے حق میں متحد

ہوتے نظر آئے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو، جو مہا وکاس اگھاڑی کے رکن ہیں

اور ایم این ایس کے بانی راج، جو اس وقت کسی اتحاد سے وابستہ نہیں، بالا صاحب

ٹھاکرے کی سیاسی میراث کے محور پر پھر قریب آ گئے ہیں۔ یہ اتحاد سنہ 2025 میں ایسے

وقت پر ہو رہا ہے جب شیو سینا کے قیام کی 60 ویں سالگرہ اور بالا صاحب کا 100 ویں یوم

پیدائش قریب ہے۔

راج نے 2005 میں ادھو سے اختلاف کے بعد

شیو سینا کو خیرباد کہہ کر 2006 میں ایم این ایس بنائی۔ دونوں جماعتیں 2024 کے

ودھان سبھا انتخابات میں بدترین نتائج سے دوچار ہوئیں، شیو سینا صرف 20 نشستوں پر

کامیاب ہو سکی اور ایم این ایس کو کوئی سیٹ نہ ملی۔ اس پست حالات میں دونوں رہنما

اپنے اپنے سیاسی اثرات کو زندہ کرنے کے لیے ایک ساتھ آنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

بالا صاحب نے 30 اکتوبر 1966 کو شیواجی

پارک میں منعقدہ اپنی پہلی دسہرہ ریلی میں کہا تھا کہ ان کی سیاست کا 80 فیصد حصہ

سماجی خدمت اور صرف 20 فیصد سیاست پر مشتمل ہوگا۔ آج ادھو اور راج اسی پیغام کو نئی

سمت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شیو سینا کو ماضی میں چھگن بھجبل، نارائن رانے، راج

ٹھاکرے اور حالیہ برسوں میں ایکناتھ شندے جیسے باغیوں نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔

شندے نے بی جے پی سے اتحاد کر کے حکومت بنائی اور بعد میں اجیت پوار بھی اس اتحاد

کا حصہ بنے۔

ادھو کے انتخابی نشان 'مشعل' اور راج

کے 'ریلوے انجن' کے ساتھ، دونوں رہنما اب مراٹھی شناخت کے بیانیے کو زندہ کرنے کی

کوشش میں ہیں۔ سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی کو ریاست میں

حوصلہ افزا نتائج ملے، لیکن ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بی جے پی نے

اپوزیشن کو نہیں لینے دیا۔ فڑنویس نے آر ایس ایس کی حمایت سے سیاسی چالیں کھیل کر

حزبِ اختلاف کو پیچھے رکھا۔

اس سیاسی پس منظر میں ادھو اور راج کا

ایک ساتھ آنا ریاستی سیاست میں ایک نئے دور کی شروعات قرار دیا جا رہا ہے۔ شیو سینا

اور ایم این ایس کی موجودہ حالت اور مراٹھی عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ

اتحاد ریاست کے سیاسی منظرنامے پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / خان این اے


 rajesh pande