غلام نبی آزاد نے ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کی
جموں, 31 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس دوران سابقہ ڈوڈہ ضلع (ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن) کے
LG


جموں, 31 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس دوران سابقہ ڈوڈہ ضلع (ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن) کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ بھی پیش کیا گیا، جو چناب ہاؤس کی تعمیر سے متعلق ہے۔ یہ منصوبہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے التوا کا شکار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس مقصد کے لیے 2008 میں غلام نبی آزاد کے وزیراعلیٰ کے دور میں جموں کے چھنی راما علاقے میں 5 کنال اراضی مختص کی گئی تھی۔

چناب ہاؤس کے قیام کا مقصد جموں میں ایمرجنسی طبی علاج کے لیے آنے والے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو عارضی رہائش فراہم کرنا اور مختلف امتحانات میں شرکت کے لیے جموں آنے والے غریب و نادار طلبہ کے لیے قیام و طعام کی سہولت مہیا کرنا ہے۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی گئی کہ وہ ٹنگدار اور گریز جیسے دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں کے عوام کے لیے بھی اسی نوعیت کے منصوبے شروع کرنے پر غور کریں، جو سال کے چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک ریاست کے دیگر حصوں سے کٹے رہتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande