وزیر اعظم وارانسی میں تقریبا 2200 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے
نئی دہلی ، 31جولائی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی 2 اگست ہفتے کے روز صبح 11 بجے وارانسی، اترپردیش میں تقریبا 2200 کروڑ روپے کے تخمینہ لاگ والے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گ
PM to inaugurate projects worth Rs 2200 cr in Varanasi


نئی دہلی ، 31جولائی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی 2 اگست ہفتے کے روز صبح 11 بجے وارانسی، اترپردیش میں تقریبا 2200 کروڑ روپے کے تخمینہ لاگ والے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم دفتر کے مطابق یہ پروجیکٹ بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، سیاحت، شہری ترقی اور ثقافتی ورثہ سمیت متعدد شعبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں، جن کا مقصد وارانسی میں مجموعی شہری تبدیلی، ثقافتی احیا ، بہتر رابطے اور بہتر معیار زندگی حاصل کرنا ہے۔

کسانوں کی بہبود کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم مودی پی ایم -کسان یوجنا کی 20قسط جاری کریں گے ۔ ملک بھر کے 9.7کروڑ سے زیادہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست 20500کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی جائے گی۔ اس رقم کے جاری ہونے کے ساتھ اس اسکیم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 3.90لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم تقسیم کی جا چکی ہوگی۔

سڑک کے پروجیکٹ

وارانسی میں سڑک رابطہ کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کے مطابق وزیر اعظم کئی اہم بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ وارانسی - بھدوہی روڈ اور چھتونی - شول ٹنکیشور روڈ کی چوڑائی اور مضبوطی کا افتتاح کریں گے۔ موہن سرائے -عدل پورہ روڈ پر بھیڑ کو کم کرنے کے لیے ہردت پور میں ریلوے اوور برج۔ وہ دلمنڈی، لہرتارا-کوٹوا، گنگاپور، بابت پور سمیت متعدد دیہی اور شہری راہداریوں میں سڑک کی چوڑائی اور مضبوطی کے لیے سنگ بنیاد رکھیں گے اور لیول کراسنگ 22 سی اور خالص پور یارڈ پر ریلوے اووَر برج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

بجلی سے متعلق پروجیکٹ

خطے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم اسمارٹ ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ کے تحت مختلف کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور 880 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے زیر زمین برقی بنیادی ڈھانچے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سیاحت

سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم 8 ریور فرنٹ کچا گھاٹوں کی تعمیر نو ، کالیکا دھام میں ترقیاتی کاموں ، رنگیل داس کوٹیا ، شیوپور میں تالاب اور گھاٹ کی خوبصورتی اور درگا کنڈ کی بحالی اور پانی صاف کرنے کا افتتاح کریں گے۔ وہ کردمیشور مہادیو مندر میں بحالی کے کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کئی مجاہدین آزادی کی جائے پیدائش کرکھیاوں کی ترقی، سارناتھ، رشی مانڈوی اور رام نگر زون میں سٹی سہولت مراکز، لمہی میں منشی پریم چند کے آبائی گھر کی تعمیر نو اور اسے عجائب گھر کے طور پر اپ گریڈ یشن، کنچن پور میں اربن میاواکی فاریسٹ کی ترقی اور شہید ادیان اور 21 دیگر پارکوں کی تعمیر نو اور تزئین کاری کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

پانی کے پروجیکٹ

اس کے علاوہ ثقافتی لحاظ سے اہم آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم رام کنڈ، منداکنی، شنکلدھارا اور دیگر سمیت مختلف کنڈوں میں پانی صاف کرنے اور دیکھ بھال کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم جل جیون مشن کے تحت 47 دیہی پینے کے پانی کی اسکیموں کا بھی افتتاح کریں گے۔

تعلیم

سب کے لیے معیاری تعلیم کے اپنے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم میونسپل حدود کے اندر 53 اسکولوں کی عمارتوں کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ وہ کئی تعلیمی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جن میں ایک نئی ضلع لائبریری کی تعمیر اور جاکھنی، لال پور میں سرکاری ہائی اسکولوں کی تزئین و آرائش شامل ہے۔

صحت کے پروجیکٹ

صحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کینسر سینٹر اور ہومی بھابھا کینسر ہاسپٹل میں روبوٹک سرجری اور سی ٹی اسکین کی سہولیات سمیت جدید طبی سازوسامان کی تنصیبات کا افتتاح کریں گے۔ وہ ہومیوپیتھک کالج اور ہاسپٹل کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وہ جانوروں کی پیدائش پر قابو پانے کے مرکز اور اس سے وابستہ کتوں کی دیکھ بھال کے مرکز کا بھی افتتاح کریں گے۔

کھیل اور قانون نافذ کرنے سے متعلق سہولیات

وارانسی میں عالمی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے لیے اپنے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک مصنوعی ہاکی ٹرف کا افتتاح کریں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے لیے سہولیات میں اضافہ کرتے ہوئے وزیر اعظم رام نگر میں پردیشک آرمڈ کانسٹیبلری (پی اے سی) میں 300 گنجائش والے کثیر مقاصد ہال کا افتتاح کریں گے اور کوئیک رسپانس ٹیم (کیو آر ٹی) بیرکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کاشی سنسد پرتیوگیتا

وزیر اعظم کاشی سنسد پرتیوگیتا کے تحت مختلف تقریبات اور مقابلوں کے لیے رجسٹریشن پورٹل کا بھی افتتاح کریں گے ، جس میں اسکیچنگ مقابلہ ، پینٹنگ مقابلہ ، فوٹوگرافی مقابلہ ، کھیل کود مقابلہ، گیان پرتیوگیتا اور روزگار میلہ شامل ہیں۔ وزیر اعظم مختلف معذورین اور بزرگ مستحقین میں 7400 سے زیادہ امدادی سامان بھی تقسیم کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande