نئی دہلی،یکم اگست(ہ س)۔وزارت کوئلہ نے 27 مارچ 2025 کو کمرشل مائننگ کے لیے کوئلہ بلاکس کی بارہویں قسط کی نیلامی کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے میں 28 جولائی سے 31 جولائی 2025 تک منعقد ہونے والی نیلامی میں کل سات کوئلہ بلاکس کامیابی سے نیلام کیے گئے، جن میں تین مکمل طور پر دریافت شدہ اور چار جزوی طور پر دریافت شدہ کوئلہ بلاکس شامل ہیں۔ان سات بلاکس میں تقریباً 1,761.49 ملین ٹن کے مجموعی ارضیاتی ذخائر موجود ہیں۔ ان میں سے مکمل دریافت شدہ بلاکس کی مجموعی پیک ریٹڈ کیپیسٹی (پی آر سی) 5.25 ایم ٹی پی اے ہے (جزوی دریافت شدہ بلاکس کو شامل کیے بغیر)۔
نیلامی کے عمل میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں اوسط ریونیو شیئر 26.70 فیصد حاصل ہوا۔ یہ کوئلہ شعبے میں صنعتوں کی مسلسل دلچسپی اور وزارتِ کوئلہ کی مستحکم و شفاف پالیسی فریم ورک فراہم کرنے کی کوششوں کا مظہر ہے۔ یہ بلاکس (جزوی دریافت شدہ بلاکس کو چھوڑ کر) سالانہ تقریباً 719.90 کروڑ روپے کا ریونیو ( ا?مدنی )پیدا کرنے، تقریباً 787.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے اور 7,098 روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔سال 2020 میں کمرشیل کوئلہ مائننگ کے آغاز سے اب تک، مجموعی طور پر 131 کوئلہ بلاکس کامیابی سے نیلام کیے جا چکے ہیں، جن کی پیداواری صلاحیت 277.31 ملین ٹن سالانہ ہے۔ جب یہ بلاکس مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے تو یہ ملک میں کوئلہ کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ کریں گے اور کوئلہ کے شعبے میں خود کفالت کی جانب اہم قدم ثابت ہوں گے۔ یہ تمام بلاکس مجموعی طور پر سالانہ39,359 کروڑ روپے کا ریونیو(ا?مدنی)، 41,597 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری، اور کوئلہ پیدا کرنے والے علاقوں میں 3,74,916 افراد کو روزگار فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وزارتِ کوئلہ کی یہ حکمت عملی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وزارت ملک کے کوئلہ شعبے کو اقتصادی ترقی کا ایک کلیدی محرک بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں بلکہ معاشی استحکام کو فروغ دیتے ہوئے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں اور ‘آتم نربھر بھارت’ کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan