سیفیکس کیمیکلزنے آئی پی او کے لیے سیبی میں ڈی آر پی ایچ داخل کیا
نئی دہلی/ممبئی، 05 جولائی (ہ س)۔ خصوصی کیمیکلز کمپنی سیفیکس کیمیکلز(انڈیا) نے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے فنڈز جمع کرنے کے لیے اپنا ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے پاس جمع کرایا ہے۔
Safex Chemicals files DRHP with SEBI for IPO


نئی دہلی/ممبئی، 05 جولائی (ہ س)۔ خصوصی کیمیکلز کمپنی سیفیکس کیمیکلز(انڈیا) نے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعے فنڈز جمع کرنے کے لیے اپنا ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کے پاس جمع کرایا ہے۔ کمپنی کے حصص کو بی ایس ای اوراین ایس ای پر درج کرنے کی تجویز ہے۔

کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس دائر دستاویزات کے مطابق، سیفیکس کیمیکلز (انڈیا) کا 1 روپے کی قیمت کا یہ آئی پی او 450 کروڑ روپے کے ایکویٹی حصص کا نئے ایشو اور موجودہ شیئر ہولڈرز کے ذریعہ 3.57 کروڑ حصص تک کی فروخت کی پیشکش (او ایف ایس) ہے۔ پروموٹرز، سرمایہ کار سرکولائن، اینکر پارٹنرز اور سیج انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ساتھ، او ایف ایس میں شیئر ہولڈرز کے حصص فروخت کریں گے۔ اس پیشکش میں ملازم ریزرو پورشن میں اہل ملازمین کے لیے سبسکرپشن ریزرویشن بھی شامل ہے۔

سیفیکس کیمیکلز (انڈیا) اس ایشو سے حاصل ہونے والی آمدنی کو قرض کی ادائیگی اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سیفیکس کیمیکلز میں پروموٹرز کی54.3 فیصد حصہ داری ہے اور کرس کیپیٹل اپنی یونٹس سرکولائن، اینکر پارٹنرزاور سیج انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے 44.80 فیصد شیئر ہولڈنگ کے مالک ہیں۔ ایکسس کیپیٹل لمیٹڈ، جے ایم فائنانشیل لمیٹڈاور ایس بی آئی کیپیٹل مارکیٹس لمیٹڈاس کے بک رننگ لیڈ مینیجر ہیں اور کے ایف آئی این ٹکنالوجیز لمیٹڈ اسے کے رجسٹرار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیفیکس کیمیکلز (انڈیا) کمپنی فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات کی ایک وسیع رینج فراہم کرکے کسانوں کو فصل کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ 31 مارچ 2025 تک، کمپنی کی سرگرمیاں 22 ممالک میں پھیلی ہوئی تھیں۔ بھارت میں اس کے سات مینوفیکچرنگ یونٹ ہیں اور ایک برطانیہ میں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande