مفرور ہیروں کا تاجر نیرو مودی کا بھائی نیہل امریکہ میں گرفتار
نئی دہلی، 5 جولائی (ہ س)۔ ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی کے چھوٹے بھائی نیہل مودی کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ان کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ ان درخواستوں کے بعد انہ
مفرور ہیروں کا تاجر نیرو مودی کا بھائی نیہل امریکہ میں گرفتار


نئی دہلی، 5 جولائی (ہ س)۔ ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی کے چھوٹے بھائی نیہل مودی کو امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ان کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ ان درخواستوں کے بعد انہیں امریکہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ نیہل مودی پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) فراڈ کیس میں مطلوب ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق مفرور ہیروں کے تاجر نیرو مودی کے بھائی نیہل مودی کو امریکی حکام نے 4 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔امریکی محکمہ انصاف نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ نیہل مودی پر نیویارک میں 2.6 ملین ڈالر سے زیادہ کے فراڈ کا بھی الزام ہے۔ ان کی حوالگی کی کارروائی کے لیے اگلی سماعت کی تاریخ 17 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

امریکی استغاثہ کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے مطابق نیہل مودی کی حوالگی کی کارروائی دو مقدمات میں چل رہی ہے۔ پہلا معاملہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 3 کے تحت منی لانڈرنگ کا ہے، جبکہ دوسرا معاملہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 120-بی اور 201 کے تحت مجرمانہ سازش کا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مفرور نیرو مودی کا چھوٹا بھائی نیہل مودی پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) فراڈ کیس میں مطلوب ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں، نیہل مودی نیرو مودی کی مجرمانہ آمدنی کو قانونی بنانے کے لیے کام کرنے والا ایک اہم شخص پایا گیا، جسے برطانیہ سے حوالگی کا بھی سامنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande