کانوڑ یاترا کے دوران یاترا کے علاقے میں گوشت اور شراب کی دکانیں بند رہیں گی
ہریدوار، 5 جولائی (ہ س)۔ ضلع مجسٹریٹ میور دکشت نے کانوڑ میلے کو خوش اسلوبی، منظم اور کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں متعلقہ محکمہ جاتی افسران اور پولیس افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی، جس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پول
کانوڑ یاترا کے دوران یاترا کے علاقے میں گوشت اور شراب کی دکانیں بند رہیں گی


ہریدوار، 5 جولائی (ہ س)۔

ضلع مجسٹریٹ میور دکشت نے کانوڑ میلے کو خوش اسلوبی، منظم اور کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں متعلقہ محکمہ جاتی افسران اور پولیس افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی، جس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرمود سنگھ ڈوول بھی موجود تھے۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ کی ترجیح ہے کہ کانوڑ میلے کو منظم طریقے سے منعقد کیا جائے اور کانوڑ یاترا کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کسی بھی محکمے کی طرف سے جو بھی سہولیات اور انتظامات کیے جارہے ہیں، وہ تمام انتظامات ہر حال میں یاترا کے آغاز سے پہلے مکمل کرلیے جائیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے فوڈ سیفٹی آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ کڑی نگرانی رکھیں تاکہ کانوڑ یاترا کے دوران کانوڑ یاتریوں کو ملاوٹ شدہ کھانے کی اشیاء دستیاب نہ ہوں۔ انہوں نے کانوڑ میلہ کے علاقے اور کانوڑ ٹریک روٹ میں قائم کی جانے والی دکانوں کے لیے لازمی لائسنس جاری کرنے اور تمام دکانوں اور ہوٹلوں ڈھابوں پر ریٹ لسٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔

ضلع مجسٹریٹ نے ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی اور نیشنل ہائی وے کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں کی مرمت کریں اور جل سنستھان اور جل نگم کوکانوڑ میلہ پارکنگ مقامات اور کانوڑ ٹریک روٹ پر پینے کے پانی کا مناسب انتظام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے چیف میونسپل کمشنر سے کہا کہ وہ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں بیت الخلاء کے مناسب انتظامات کریں اور موبائل ٹوائلٹس وافر تعداد میں رکھیں۔ انہوں نے کانوڑ میلہ کے علاقے اور کانوڑ ٹریک روٹ میں صحت کی سہولیات کو بہتر رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے چیک پوسٹوں کے انتظامات کرنے اور کانوڑ یاترا کے دوران کانوڑ علاقے میں اسکولوں کو بند رکھنے کی بھی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande