ایس بی کے سنگھ کو دہلی پولیس کمشنر کا اضافی چارج
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ دہلی میں ہوم گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس افسر ایس بی کے سنگھ کو یکم اگست سے دہلی پولیس کمشنر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ وہ سنجے اروڑہ کی جگہ لیں گے، جو 31 جولائی کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو
ایس بی کے سنگھ کو دہلی پولیس کمشنر کا اضافی چارج


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔

دہلی میں ہوم گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس افسر ایس بی کے سنگھ کو یکم اگست سے دہلی پولیس کمشنر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ وہ سنجے اروڑہ کی جگہ لیں گے، جو 31 جولائی کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک حکم میں کہاکہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے، ایس بی کے سنگھ، 1988 بیچ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے آئی پی ایس، جو اس وقت ہوم گارڈز، دہلی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تعینات ہیں، کو اگلے احکامات تک 01 اگست 2025 سے پولیس کمشنر، دہلی کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ایس بی کے سنگھ اس سے قبل دہلی پولیس میں میزورم کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، اروناچل پردیش کے ڈی جی پی، اسپیشل کمشنر آف پولیس (ٹیکنیکل) اور انسپکٹر آف پولیس (اسپیشل)، کمشنر آف پولیس لا اینڈ آرڈر، اسپیشل کمشنر آف پولیس (سیکیورٹی)، اسپیشل کمشنر آف پولیس (انٹیلی جنس)، جوائنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم)، دہلی پولیس کے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (کرائم) کے عہدوں پر رہ چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande