جموں، یکم اگست (ہ س)۔ ضلع کشتواڑ میں مسلسل موسلا دھار بارش اور خراب موسم کے پیش نظر انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) کشتواڑ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی ہدایات پر ضلع بھر کے تمام اسکول آج بند رہیں گے، تاکہ طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
تاہم ضلع کے ملیپٹھ سے چرہار تک کے علاقے میں واقع اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر