پہلے مرحلے میں 4.5 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔
دہرادون،یکم اگست (ہ س)۔
مرکزی حکومت نے ریاست میں لینڈ سلائیڈنگ کے تدارک اور انتظام کے لیے 125 کروڑ روپے کے ایک اہم پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ پہلے مرحلے میں تلاشی کے کام اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری کے لیے 4.5 کروڑ روپے کی پیشگی رقم جاری کی گئی ہے۔
وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کی ہدایات کے مطابق، ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اتراکھنڈ لینڈ سلائیڈ ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ سینٹر نے ریاست میں لینڈ سلائیڈ میں کمی اور انتظام کے لیے مرکزی حکومت کو ایک تجویز بھیجی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایات کے مطابق، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور مرکزی وزارت داخلہ نے اس تجویز پر فوری کارروائی کی اور 125 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس تعاون کے لیے ریاستی حکومت اور ریاستی عوام کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ دھامی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پروجیکٹ ریاست کے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں طویل مدتی حل کی طرف فیصلہ کن اقدام ہے۔ انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے پانچ حساس مقامات کا انتخاب کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ