سروودیہ ودیالیہ میں پلیسمنٹ ڈرائیو اور جاب فیئر کا انعقاد
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے روہنی سیکٹر-3 میں واقع سروودیہ ودیالیہ میں جمعرات کو پلیسمنٹ ڈرائیو اور جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں دہلی کے وزیر تعلیم آشیش سود نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پلیسمنٹ ڈرائیو اور جاب فیئر میں ن
سروودیہ ودیالیہ میں پلیسمنٹ ڈرائیو اور جاب فیئر کا انعقاد


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔

دہلی کے روہنی سیکٹر-3 میں واقع سروودیہ ودیالیہ میں جمعرات کو پلیسمنٹ ڈرائیو اور جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں دہلی کے وزیر تعلیم آشیش سود نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پلیسمنٹ ڈرائیو اور جاب فیئر میں نوجوان ٹیلنٹ کو مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے براہ راست رابطہ کرنے اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے کا موقع ملا۔ یہ معلومات وزیر تعلیم نے اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر شیئر کی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف روزگار فراہم کرنا ہے بلکہ نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق صحیح سمت دینا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل موثر کوششیں کر رہی ہے، تاکہ وہ خود کفیل ہندوستان کی تشکیل میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande