کاکیناڈا میں کل سے 15ویں ہاکی انڈیا جونیئر خواتین کی قومی چمپئن شپ، 30 ٹیمیں حصہ لیں گی
نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ 15 ویں ہاکی انڈیا جونیئر خواتین کی قومی چیمپئن شپ 2025 آندھرا پردیش کے کاکیناڈامیں یکم اگست سے 12 اگست تک منعقد کی جائے گی۔ اس سال یہ مقابلہ ڈویژن پر مبنی ایک نئے فارمیٹ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جسے اس سال کے شروع میں سینئر
15th Hockey India Junior Women National Championship in Kakinada


نئی دہلی، 31 جولائی (ہ س)۔ 15 ویں ہاکی انڈیا جونیئر خواتین کی قومی چیمپئن شپ 2025 آندھرا پردیش کے کاکیناڈامیں یکم اگست سے 12 اگست تک منعقد کی جائے گی۔ اس سال یہ مقابلہ ڈویژن پر مبنی ایک نئے فارمیٹ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جسے اس سال کے شروع میں سینئر اور سب جونیئر مردوں اور خواتین کی قومی چیمپئن شپ میں بھی کامیابی سے اپنایا گیا تھا۔

اس چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 30 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں کارکردگی کی بنیاد پر تین ڈویژنوں- ڈویژن اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈویژن اے اور بی کی آخری پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں بالترتیب ڈویژن بی اور سی میں پہنچ جائیں گی جبکہ ڈویژن بی اور سی کی دو ٹاپ ٹیموں کو بالترتیب اے اور بی ڈویژن میں ترقی دی جائے گی۔

ڈویژن اے (اعلی سطحی مقابلہ ڈویژن):

ملک کی ٹاپ 12 ٹیمیں ڈویژن اے میں حصہ لیں گی۔ دفاعی چیمپئن ہاکی جھارکھنڈ کو پول اے میں، رنر اپ ہاکی مدھیہ پردیش کو پول بی میں اور تیسرے نمبر پر آنے والی ہاکی ہریانہ کو پول سی میں رکھا گیا ہے۔ ڈویژن اے کے میچز 5 اگست سے شروع ہوں گے۔

ٹیمیں اور پول کا ڈھانچہ (ڈویژن اے):

پول اے: ہاکی جھارکھنڈ، ہاکی چھتیس گڑھ، ہاکی کرناٹک

پول بی: ہاکی مدھیہ پردیش، ہاکی پنجاب، ہاکی چنڈی گڑھ

پول سی: ہاکی ہریانہ، ہاکی اتر پردیش، ہاکی بنگال

پول ڈی: ہاکی ایسوسی ایشن آف اڈیشہ، ہاکی مہاراشٹر، ہاکی آندھرا پردیش

میچز ہر پول میں راونڈ رابن فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ ہر پول سے سرفہرست دو ٹیمیں کوارٹر فائنل (9 اگست)، سیمی فائنل (10 اگست) اور فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ (12 اگست) میں جائیں گی۔ کسی بھی درجہ بندی کے میچ میں ڈرا ہونے کی صورت میں، ایف آئی ایچ کے قوانین کے مطابق نتیجہ کا فیصلہ شوٹ آوٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

ڈویژن بی (درمیانی درجے کا ڈویژن):

ڈویژن بی میں صرف لیگ میچز ہوں گے۔ ٹاپ دو ٹیموں کو ڈویژن اے میں ترقی دی جائے گی جبکہ آخری دو ٹیموں کو ڈویژن سی میں بھیجا جائے گا۔میچز یکم اگست سے 5 اگست تک ہوں گے۔

ٹیمیں اور پول کا ڈھانچہ (ڈویژن بی):

پول اے: منی پور ہاکی، ایل ای پڈوچیری ہاکی، ہاکی اتراکھنڈ، کیرالہ ہاکی، آسام ہاکی

پول بی: ہاکی ہماچل، دہلی، تمل ناڈو کی ہاکی یونٹ، ہاکی اروناچل، بہار کی ہاکی ایسوسی ایشن

ڈویژن سی (انٹری لیول ڈویژن):

اس ڈویژن میں بھی صرف لیگ میچز کھیلے جائیں گے، اور ٹاپ دو ٹیموں کو ڈویژن بی میں ترقی دی جائے گی۔ یہ میچز یکم اگست سے 4 اگست تک ہوں گے۔

ٹیمیں اور پول کا ڈھانچہ (ڈویژن سی ):

پول اے: دادرہ اور نگر حویلی اور دمن اور دیو ہاکی، جموں و کشمیر، گوا ہاکی، تریپورہ

پول بی: ہاکی گجرات، راجستھان، ہاکی میزورم، تلنگانہ ہاکی

تمام ڈویژنوں میں، جیت کے لیے 3 پوائنٹس، ڈرا کے لیے 1 پوائنٹ اور ہار کے لیے 0 پوائنٹس دیے جائیں گے۔

ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا، ”سینئر اور سب جونیئر قومی مقابلوں میں نئے فارمیٹ کی کامیابی کے بعد اب اسے جونیئر زمرہ میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جونیئر سطح پر بھی کھلاڑی اس فارمیٹ کو پسند کریں گے اور انہیں اس سے اچھا تجربہ ملے گا۔“

ہاکی انڈیا کے سکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے کہا، ”ڈومیسٹک ٹیمیں نئے نظام کوبہت اچھی طرح سے اپنا چکی ہیں۔ ڈویژنوں کو تبدیل کرنے کے موقع نے ٹیموں کے جوش اور مقابلے میں اضافہ کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ جونیئر کھلاڑی اس فارمیٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande