لکھنؤ، 30 جولائی (ہ س)۔ کرائم برانچ، کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی بی سی آئی ڈی) میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر تعینات مکیش پرتاپ سنگھ کی بیوی نے خودکشی کر لی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) ممتا رانی چودھری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ مہانگر تھانہ علاقہ میں واقع پولیس لائن میں ایک پولیس افسر کی بیوی نے خودکشی کر لی ہے۔ جب پولیس افسر اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ کی تو پتہ چلا کہ سی بی سی آئی ڈی میں تعینات مکیش پرتاپ سنگھ کی بیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) نے کہا کہ کیس کے بارے میں صحیح معلومات ابھی تک معلوم نہیں ہیں کہ اے ایس پی کی بیوی نے خودکشی کیوں کی۔ پولیس اپنی سطح پر تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد