علی گڑھ, 31 جولائی (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس کے پندرہ طلبہ نے جون 2025 کے سیشن میں منعقدہ یو جی سی نیٹ / جے آر ایف امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جن ریسرچ اسکالرز نے جونیئر ریسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) حاصل کی ہے ان میں عاشق الاسلام، محمد عرفان خان، عمر فاروق، رضوان احمد، محمد شاجد، ضحیٰ رضوی اور محمد شارب شامل ہیں، جبکہ نظام الدین خان، منزہ مشتاق، فاطمہ حسین، کلیم خان، اریبہ، ادیبہ، درخشاں اور داؤد نے یو جی سی نیٹ کوالیفائی کیا۔
صدر شعبہ پروفیسر ایم معصوم رضا نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت و لگن اور استقامت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، ”یہ کامیابی طلبہ کے لیے ایک ذاتی سنگ میل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے شعبے کی علمی طاقت اور تحقیق پر مبنی معیاری تعلیمی ماحول کا ثبوت بھی ہے۔یہ نمایاں کامیابی شعبے کے علمی معیار اور تدریس و تحقیق کے عمدہ ماحول کی عکاسی کرتی ہے“۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ