لیہہ میں فوج کی گاڑی پر پتھر لگنے سے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی
اپ ڈیٹ لداخ، 30 جولائی (ہ س)۔ حکام نے بتایا کہ لیہہ کے علاقے میں آج صبح ایک فوجی گاڑی کو پتھر لگنے سے ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک فوجی جوان کی موت ہو گئی جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ فوج کی ایک گاڑی اس وقت پتھر سے ٹکرا گئی جب
تصویر


اپ ڈیٹ لداخ، 30 جولائی (ہ س)۔ حکام نے بتایا کہ لیہہ کے علاقے میں آج صبح ایک فوجی گاڑی کو پتھر لگنے سے ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک فوجی جوان کی موت ہو گئی جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ فوج کی ایک گاڑی اس وقت پتھر سے ٹکرا گئی جب فوج کا ایک قافلہ تقریباً 11:30 بجے ڈربک سے چونگتاش کی طرف جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور ایک جوان ہلاک ہو گئے جبکہ دو بڑے رینک کے افسر اور ایک کیپٹن زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا، زخمیوں کو علاج کے لیے لیہہ کے فوجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل بھانو پرتاپ سنگھ اور لانس دفادار دلجیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کی شناخت میجر میانک شبھم، میجر امیت ڈکشٹ اور کیپٹن گورو کے طور پر ہوئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande