ویوفارم کی تشکیل اور ایم آئی ایم او سسٹمز میں اہم تحقیق کی ہے، تجربہ کار ماہر تعلیم اور منتظم ہیں
وارانسی، 31 جولائی (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پروفیسر اجیت کمار چترویدی کو بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ پروفیسر چترویدی آئی آئی ٹی کانپور میں پروفیسر ہیں اور بی ایچ یو کے 29ویں وائس چانسلر ہوں گے۔ ان کی تقرری عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے یا 70 سال کی عمر تک (جو بھی پہلے ہو) مؤثر ہوگی۔
بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے نئے وائس چانسلر کے طور پر پروفیسر اجیت کمار چترویدی کی تقرری کے بارے میں مرکزی وزارت تعلیم کی طرف سے بی ایچ یو کے رجسٹرار کو مکتوب جاری کیا گیا ہے۔ پروفیسر اجیت کمار چترویدی ایک تجربہ کار ماہر تعلیم اور منتظم ہیں۔ وہ پہلے آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ آئی آئی ٹی کانپور میں ڈین اور ڈپٹی ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ ان کی تعلیمی شراکتیں قابل ذکر رہی ہیں، خاص طور پر ویوفارم کی تشکیل، ترتیب ڈیزائن اور ایم آئی ایم او سسٹمز کے میدان میں۔
پروفیسر چترویدی کی بی ایچ یو سے طویل رفاقت ہے۔ وہ 1994 سے 1996 تک آئی آئی ٹی بی ایچ یو کے الیکٹرانکس انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں پروفیسر رہے ہیں۔ بی ایچ یو کے وائس چانسلر کے طور پر اپنے دور میں اس سابقہ تجربے سے وہ یقینی طور پر مستفید ہوں گے۔ پروفیسر اجیت کمار چترویدی نے سال 1995 میں پی ایچ ڈی، الیکٹریکل انجینئرنگ، آئی آئی ٹی کانپور، سال 1988 میں ایم ٹیک، الیکٹریکل انجینئرنگ، آئی آئی ٹی کانپور، سال 1986 میں بی ٹیک، الیکٹریکل انجینئرنگ، آئی آئی ٹی کانپور کیا ہے۔ پروفیسر چترویدی نے آئی این ایس اے ٹیچرس ایوارڈ حاصل کیا ہے اور کانپور کے اے ٹی یو ٹیچرس ٹیوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، سنگاپور کی فیلوشپ۔ وہ ٹیلی کام اسٹینڈرڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی آف انڈیا کے بانی رکن بھی ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی