جموں، 31 جولائی (ہ س)۔ ضلع راجوری کے کیول خواس علاقے میں جمعرات کے روز پیش آئے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ڈمپر نے اُسے زور دار ٹکر مار دی۔
جاں بحق شخص کی شناخت سرفراز احمد ولد محمد عارف کے طور پر ہوئی ہے، جو ڈلہری بدھال، تحصیل خواس کا رہائشی تھا۔
حادثے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور ڈمپر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر