پنجاب ہریانہ سے پانی کا بل وصول کرے گا، 113 کروڑ کا بل بھیجا
چنڈی گڑھ، 30 جولائی (ہ س)۔ پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بھاکڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ میں دیگر شریک ریاستوں کے طویل عرصے سے زیر التوا واجبات کی وصولی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ پنجاب بھون میں بدھ کومنعقدہ ایک پریس کان
Punjab will collect water bill from Haryana, sent bill of Rs 113 cr


چنڈی گڑھ، 30 جولائی (ہ س)۔ پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بھاکڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ میں دیگر شریک ریاستوں کے طویل عرصے سے زیر التوا واجبات کی وصولی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

پنجاب بھون میں بدھ کومنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ان سنگین مسائل کو ان ریاستوں کے ساتھ اٹھایا ہے جن پر واجبات زیر التوا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی ایم بی سے متعلق پنجاب کے طویل عرصے سے زیر التوا واجبات کی رقم 113.24 کروڑ روپے ہے اور اب اسے سرکاری طور پر ہریانہ حکومت کو تصفیہ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ان واجبات کی تصدیق پنجاب کے متعلقہ حکام نے جائزہ کے عمل میں کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان واجبات میں ایکس ای این بی ایم ایل کینال ڈویژن، پٹیالہ کو 103.92 کروڑ روپے اور مانسا کینال ڈویژن، جواہرکے کے 9.32 کروڑ روپے شامل ہیں، جو بھاکڑا سسٹم کے کامن کیریئر چینلز کے آپریشن اور دیکھ بھال پر اٹھنے والے اصل اخراجات کی ادائیگی سے متعلق ہیں۔

بی بی ایم بی کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی تعیناتی کے بی بی ایم بی کے مطالبے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، وزیر خزانہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پنجاب اسمبلی، جو ریاست کے تین کروڑ لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے، نے متفقہ طور پر اس اقدام کی مخالفت میں ایک قرارداد منظور کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تجویز مرکز اور بی بی ایم بی دونوں کو بھیجی گئی ہے جس میں بی بی ایم بی کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے پنجاب پولیس کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب تک پنجاب پولیس کی جانب سے بی بی ایم بی کو فراہم کیے گئے سکیورٹی کور کی کسی بھی سماج دشمن عناصر نے خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

بی بی ایم بی سے متعلق زیر التوا مسائل کو حل کرنے کے لیے پنجاب حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے زور دے کر کہا کہ عام آدمی پارٹی کی زیر قیادت ریاستی حکومت ریاست کے مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پنجاب اور اس کے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط نگران کا رول ادا کرنے کے مقصد سے یہ فعال انداز اپنایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande