تلنگانہ سائبر کرائم پولیس نے 18 سائبر جرائم کے معاملات میں ملک کی مختلف ریاستوں سے 31 افرادکوگرفتار کیا
حیدرآباد 31 جولائی (ہ س)۔تلنگانہ کی سائبر کرائم پولیس نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 18سائبر جرائم کے معاملات کا پتہ لگاتے ہوئے ملک کی مختلف ریاستوں سے 31 افرادکو گرفتارکیا ہے۔ ان میں سے 19 افراد کا تعلق تجارتی فراڈ سے بتایاگیاہے۔پولیس نے نو افرادکو گرف
تلنگانہ سائبر کرائم پولیس نے 18 سائبر جرائم کے معاملات میں ملک کی مختلف ریاستوں سے 31 افرادکوگرفتار کیا


حیدرآباد 31 جولائی (ہ س)۔تلنگانہ کی سائبر کرائم پولیس نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 18سائبر جرائم کے معاملات کا پتہ لگاتے ہوئے ملک کی مختلف ریاستوں سے 31 افرادکو گرفتارکیا ہے۔ ان میں سے 19 افراد کا تعلق تجارتی فراڈ سے بتایاگیاہے۔پولیس نے نو افرادکو گرفتارکرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا، جو ایک گینگ تشکیل دے کرسائبرجرائم کی سازش میں ملوث تھے۔پولیس نے اس کارروائی کے دوران دو کاریں، ایک لیپ ٹاپ، 32 موبائل فون، سات چیک بکس اور 82,500 روپے نقد رقم ضبط کی۔

اسی مدت کے دوران حکام نے کامیابی کے ساتھ 60 مقدمات میں عدالت سے 283 ریفنڈ آرڈرز حاصل کیے، جس کے تحت متاثرین کو مجموعی طور پر 1,20,77,214 روپے واپس کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande