پریاگ راج، 30 جولائی (ہ س)۔
اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے ہنڈیا تھانہ علاقے میں منگل کی رات ہائی وے پر ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ حادثے میں ان کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس ٹیم نے زخمی نوجوان کو سوروپرانی نہرو اسپتال میں داخل کرایا اور متوفی نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کی۔
اسسٹنٹ پولیس کمشنر ہنڈیا سشیل کمار سنگھ نے بتایا کہ وارانسی ضلع کے شیو پور تھانہ علاقہ کے کاٹھوتیا گاو¿ں کے رہنے والے اوم پرکاش پٹیل کا 25 سالہ بیٹا راجو پٹیل منگل کی رات اپنے دوست سمیر پٹیل (24 سالہ بیٹے ارجن پٹیل) کے ساتھ موٹر سائیکل پر پریاگ راج کی طرف آرہا تھا۔ راستے میں ہنڈیا کی بڑوت چوکی کے قریب ایک ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی۔ ٹکر سے راجو پٹیل کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ اس کا دوست سمیر پٹیل زخمی ہوگیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے زخمیوں کو فوری علاج کے لیے سوروپرانی نہرو اسپتال میں داخل کرایا اور متوفی نوجوان کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی گھر والے پہنچ گئے۔ پولیس نے اہل خانہ کی شکایت لے کر بدھ کو مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ