جموں, 30 جولائی (ہ س)جموں و کشمیر میں خراب موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 31 جولائی کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کسی بھی امرناتھ یاترا قافلے کو روانہ نہیں کیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ یاترا مقامات پر مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث بالتل اور ننوان بیس کیمپس سے یاتریوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ اسی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بدھ کو بھگوتی نگر سے کسی بھی قافلے کی روانگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جموں کے صوبائی کمشنر رمیش کمار نے کہا کہ یاتریوں کو موسم اور یاترا سے متعلق صورتحال سے وقتاً فوقتاً آگاہ کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک امرناتھ جی یاترا 2025 کے دوران 3.93 لاکھ سے زائد عقیدتمند مقدس گپھا میں درشن کر چکے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر