لہیہ لداخ قومی شاہراہ پر تیل ٹینکر حادثے کا شکار
لداخ , 3 جولائی (ہ س)۔ لہیہ لداخ قومی شاہراہ پر بدھ کی شام ایک افسوسناک حادثے میں ایک تیل بردار ٹینکر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی
Accident


لداخ , 3 جولائی (ہ س)۔ لہیہ لداخ قومی شاہراہ پر بدھ کی شام ایک افسوسناک حادثے میں ایک تیل بردار ٹینکر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم حادثے کی شدت کے باعث دونوں افراد جانبر نہ ہو سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی شناخت تاحال جاری نہیں کی جا سکی ہے۔ادھر، انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande