تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں لاری سے بائیک کی ٹکر ۔ دو افراد ہلاک
حیدرآباد , 3 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔مقامی افراد کے مطابق، جُکّل منڈل کے محمدآباد گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین افراد بائیک پر ا
تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں لاری سے بائیک ٹکرا گئی۔ دو افراد ہلاک


حیدرآباد , 3 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک شخص کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔مقامی افراد کے مطابق، جُکّل منڈل کے محمدآباد گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین افراد بائیک پر اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے۔ اسی دوران جگناتھ پلی گیٹ کے قریب سڑک پر کھڑی لاری سے ان کی بائیک ٹکرا گئی۔ٹکراتنی شدید تھی کہ دوافرادموقع پر ہی فوت ہوگیے۔تیسرا شخص شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہائی وے ایمبولینس کے ذریعہ بانسواڑہ سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بانسواڑہ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ بتایاجارہاہے کہ لاری کاٹائر پنکچر ہوجانے کی وجہ سے ڈرائیورنے گاڑی سڑک پرہی کھڑی کردی تھی۔حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande